مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقاومت اسلامی عراق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی صوبے الانبار میں واقع امریکی فوجی اڈے عین الاسد اور شام کے التنف میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔
مقاومتی تنظیم نے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں خطے میں امریکی اور صہیونی تنصیبات پر حملوں کے سلسلے میں یہ کاروائی کی گئی۔
تنظیم نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے صہیونی حکومت کی حمایت کی وجہ سے خطے میں بدامنی پھیل رہی ہے۔ خطے سے امریکی فوجی انخلاء تک حملے جاری رہیں گے۔