حزب اللہ نے دعوی کیا ہے کہ شتولا، جرداح اور المنارہ کے علاقے میں تین صہیونی فوجی ٹھکانوں کو میزائل حملوں کے ذریعے شدید نقصان پہنچایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق المیادین نے کہا ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں پر واقع صہیونی فوجی ٹھکانوں پر تین میزائل حملے کئے ہیں۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شتولا کے علاقے میں قائم صہیونی فوجی چوکیوں اور ٹھکانوں کو حملہ کرکے شدید نقصان پہنچایا ہے۔

 جرادح اور المنارہ کے علاقوں میں بھی صہیونی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دراین اثناء الجزیرہ نے کہا ہے کہ لبنان سے صہیونی قصبے المطلہ اور الجلیل پر بھی میزائل حملے کئے گئے ہیں جبکہ سرحدی علاقے میں صہیونی فوج کا ایک ڈرون طیارہ میزائل کے ذریعے مار گرایا گیا۔