مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈز کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ گذشتہ دس دنوں کے دوران صہیونی فوج کے 180 جنگی آلات کو تباہ کیا گیا ہے۔
ابوعیبدہ نے کہا ہے کہ مزاحمتی جوانوں نے صہیونی شہر عسقلان پر میزائل حملے کئے ہیں جبکہ غزہ کے شمال اور جنوب میں گھات لگاکر حملے کرکے صہیونی کو عقب نشینی پر مجبور کیا گیا ہے۔ اگر حملے جاری رہیں تو صہیونی فوج کو شدید نقصان ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ سے مقاومت کا صفایا کرنے کا اسرائیلی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ اسرائیل کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گا۔
ابوعبیدہ نے مزید کہا کہ اسرائیل اور اس کے حامی حماس کے پاس یرغمال اسرائیلیوں کو چھڑانے کی ہمت نہیں رکھتے۔ یرغمالیوں کی رہائی ہماری شرائط کو قبول کرنے کے علاوہ کسی بھی طریقے سے ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے القسام کے کارکنوں کو الرٹ رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں ہونے والے واقعات سے واضح ہوگیا کہ نتن یاہو اور ان کی کابینہ سمیت صدر جوبائیڈن بھی صہیونی یرغمالیوں کو چھڑانے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں۔