امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جوبائیڈن حکومت نتن یاہو کو جنگ کا دائرہ پھیلانے سے روکنے کی کوشش کررہی ہے

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ وال سٹریٹ جرنل کے کے مطابق جوبائیڈن حکومت صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کو فلسطین میں کشیدگی کا دائرہ پھیلانے سے روکنے کی کوشش کررہی ہے۔

اخبار کے مطابق جوبائیڈن حکومت کے حکام اسرائیل کی حمایت کے نتائج کے بارے میں تشویش کا شکار ہیں۔ واشنگٹن نے اسرائیل سے کہا ہے کہ امریکہ کو غزہ میں سویلین کی ہلاکتوں میں اضافے کے بارے میں تشویش ہے۔

امریکی اخبار نے مزید لکھا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر اور صہیونی وزیراعظم کے درمیان ہونے والی گفتگو اکثر مواقع پر تند و تیز جملوں کے ساتھ ختم ہوئی ہے۔ دراین اثناء حماس کے سیاسی دفتر کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ مقاومت نے دشمن کے متعدد قیدیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی قیدیوں کو علاج فراہم کرنے کے لئے جوانوں نے اپنی جان خطرے میں ڈالی ہے۔ اسرائیلی فوجی ترجمان اس طرح کے بیانات دے رہا ہے کہ کوئی عجیب انکشاف ہوا ہو حالانکہ قیدیوں کے ساتھ اچھا برتاو ہمارے لئے فخر کا باعث ہے۔ دوسری جانب حماس کے اعلی رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت نے جنایت میں اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے امریکہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ صہیونی حکومت کے لئے اپنی حمایت پر نظرثانی کرے۔ 

انہوں نے اقوام متحدہ سے صہیونی حکومت کی جنایتوں پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ رفح بارڈر کو کھولنا چاہئے۔

حمدان نے سلامتی کونسل اور او آئی سی سے اپیل کی کہ قراردادوں کے مطابق رفح بارڈر کھولنے کے لئے اقدامات انجام دیں۔ اسرائیل نے صہیونی قیدیوں کی موجودگی کے شبہہ میں غزہ میں گھروں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیل قیدیوں کے تبادلے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

لیبلز