عبرانی ذرائع نے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی مزاحمتی جوانوں کی ایک بڑی تعداد کے داخلے کا اعتراف کرتے ہوئے ان علاقوں میں مسلح تصادم کے جاری رہنے کے بعد صیہونی حکومت کی سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی حکومت کے چینل 12 نے بتایا کہ اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ آج مزید 200 سے 300 مسلح فلسطینی فورسز غزہ سے بستیوں (مقبوضہ علاقوں) میں داخل ہوئی ہیں۔

اسی دوران چینل 13 نے صیہونی اہلکار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ہم انٹیلی جنس معلومات کی ایک خطرناک ناکامی کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگ کئی ہفتوں تک جاری رہے گی۔

لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں ایک اور راکٹ حملہ/ کشیدگی میں اضافہ

اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں راکٹ حملے دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔

حزب اللہ اور صہیونی فوج کے درمیان مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ ایک صہیونی ٹینک نے حزب اللہ کے حملوں کے جواب میں شبعا کے مقبوضہ میدانوں سے ملحقہ میدان پر 3 مارٹر گولے فائر کئے۔

اسی دوران صیہونی فوج نے لبنان سے مقبوضہ علاقوں پر ایک اور مارٹر حملے کی اطلاع دی ہے۔