مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اربعین حسینی کے مطابق کربلائے معلی کی زیارت کے لئے جانے کے خواہشمند پاکستانی زائرین سیستان و بلوچستان کے راستے میں ایران میں داخل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ صوبے میں پاکستانی سے ملحقہ دونوں سرحدی بارڈر میرجاوہ اور ریمدان پر زائرین کربلا کا ہجوم بڑھنے لگا ہے۔
زائرین عراق میں داخل ہونے سے مشہد اور قم میں قیام کرتے ہوئے حضرت امام رضا علیہ السلام اور بی بی فاطمہ معصومہ کے مزارات کی بھی زیارت کریں گے۔ جس کے بعد اربعین حسینی کے عظیم اجتماع میں شرکت کے لئے عراق میں داخل ہوں گے۔
ہزاروں کلومیٹر کا دشوار گزار سفر طے کرنے کے بعد ایران کی سرزمین پر قدم رکھنے والے عاشقان حسینی ایرانی سرحد سے اندر داخل ہوتے ہی سجدہ شکر بجالایا اور امن و امان سے بھرپور ماحول اور سہولیات فراہم کرنے پر جمہوری اسلامی ایران کی قدردانی کی۔
پاکستان میں سیکورٹی اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بعض زائرین نے کہا کہ ایرانی عوام کو رہبر معظم کی قدر کرنا چاہئے جنہوں نے سختیوں اور پابندیوں کے باوجود ملک کو بہترین انداز میں چلارہے ہیں۔
بعض زائرین سرحد سے ایران میں داخل ہونے کے بعد خوشی سے گریہ کررہے تھے۔ سرحد پر زائرین کی خدمت پر مامور اہلکار زائرین کا خیر مقدم کررہے تھے۔ مختلف مقامات پر زائرین کی استراحت اور آرام کرنے کے لئے سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
بارڈر سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چند دنوں میں تقریبا ڈھائی ہزار پاکستانی زائرین ایران میں داخل ہوچکے ہیں۔
صوبہ سیستان و بلوچستان میں پاکستانی زائرین کی خدمت کے خواہشمند حضرات کے لئے رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ زائرین کی خدمت کے سلسلے میں تعاون کرنے والے حضرات صوبائی اربعین مرکز سے رجوع کرسکتے ہیں۔ موکب لگانے کا کام ابتدائی مراحل میں ہیں اسی لئے امدادی کارکنوں کی کمی کے پیش نظر پاکستانی زائرین خود امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
اسلامی جمہوری ایران کے حوزہ علمیہ میں زیرتعلیم طلباء پر بڑی تعداد میں سرحدی علاقوں میں زائرین کی خدمت کے لئے موجود ہیں۔ بازوؤں پر خادمین کی پٹی لگائے طلباء مترجم کی حیثیت سے کام کرنے کے علاوہ زائرین کو درپیش دیگر مشکلات حل کرنے میں تعاون کرتے ہیں۔
سیستان و بلوچستان زائرین ابا عبداللہ الحسین کا مشرقی گیٹ شمار ہوتا ہے۔
صوبے کے شیعہ اور سنی عوام کی جانب سے پاکستانی زائرین کی خدمت کے مناظر دیکھنا چاہتے ہیں تو میرجاوہ اور ریمدان کے بارڈر کا نظارہ کریں۔