مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے اتوار کی سہ پہر کو مختلف ممالک کے نئے سفیروں کے ساتھ ملاقات کی۔ جن میں فلپائن کے سفیر رابرٹو جی مانالو، لیبیا کے حسن فضیل، بنگلہ دیش کے منجورول کریم خان چوہدری اور بھارت کے سفیر رودرا شرست شامل ہیں۔
ملاقات کے دوران صدر مملکت نے ان ممالک اور ایران کے تعلقات کی بہتری کے لئے موجود وسائل سے زیادہ سے زیادہ استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی بہتری پر تاکید کرتے ہوئے مذکورہ ممالک کے سفیروں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران ان سفیروں نے ایران کے ساتھ تعلقات اور روابط کی بہتری کے لئے سنجیدگی کے ساتھ کوشش کرنے کا عزم ظاہر کیا۔