مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی وینزویلا کے ہم منصب نیکولس مادورو کی دعوت پر دارالحکومت کراکس پہنچ گئے جہاں وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے صدارتی محل میں ان کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا۔اس موقع پر زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی موجود تھے۔ ایران اور وینزویلا کے پرچم ہاتھ میں تھامے اعلی حکام نے صدر رئیسی اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔
اس موقع پر پہلے دونوں ملکوں کا قومی ترانہ بجایا گیا اس کے بعد یادگاری فوٹو سیشن ہوا۔ دونوں سربراہان مملکت نے اپنے وفود کا ایک دوسرے سے تعارت کرایا۔ ایرانی قومی ترانہ بجاتے وینزویلا کے بچے فارسی میں ایرانی ترانہ پڑھ رہے تھے۔
دورے کی تفصیلات کے مطابق شروع میں دونوں سربراہان مملکت کی ون ٹو ون ملاقات ہوگی۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے اعلی وفود کے درمیان اعلی سطحی مذاکرات ہوں گے۔ صدر رئیسی نے سیمون بولیوار کے مقبرے پر حاضر ہوکر پھول چڑھائے۔
اس دورے کے دوران دونوں ملکوں کے اعلی وفود کے درمیان مذاکرات کے علاوہ باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔
صدر رئیسی اور وینزویلا کی پارلیمنٹ کے سپیکر کے درمیان اور تاجروں کے ساتھ مذاکرات بھی دورے کا حصہ ہے۔