مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعه روحانیت بلتستان پاکستان کے شعبۂ دارالقرآن نے « طرح بشری» کے عنوان سے کم وقت میں قرآن سیکھنے اور سکھانے کی تربیت کیلئے ایک شارٹ کورس منعقد کیا۔
واضح رہے کہ یہ تربیتی ورکشاب، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارتِ ثقافت اور دارالقرآن رزمندگان اسلام کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا جس میں قرآن مجید سے انسیت رکھنے والے متعدد طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
قرآنی علوم میں دلچسپی رکھنے والے تقریباً دو سو سے زائد طلباء وطالبات نے اس تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی اور قرآن مجید کی تدریس اور تعلیم کے حوالے سے معروف اساتذہ کے علمی تجربیات اور تدریسی فنون سے استفادہ کیا۔
عالمی ایجوکیشنل سسٹم کے عین مطابق اس کورس میں شرکت کرنے والے طلباء وطالبات نے ورکشاپ کے اختتام پر امتحان میں بهی حصہ لیا تاکہ وزارتِ ثقافت کی جانب سے قرآن کی تدریس کیلئے رسمی ڈگری کا اجراء کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ یہ کورس جامعه روحانیت بلتستان کی دیگر علمی اور ثقافتی خدمات کے ساتھ ساتھ ایک اور قابل قدر خدمت شمار ہوتا ہے اور یہ قابلِ فخر بات ہے کہ اس علمی اور ثقافتی ادارے نے مختلف شعبوں میں ضروری مهارت حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والے طلباء کی تربیت کیلئے گزشتہ مختصر عرصے میں متعدد کورسز کا اہتمام کیا ہے۔