ایرانی اور شامی وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلیفونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی اور شامی وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلیفونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس موقع پر شامی وزیر خارجہ فیصل المقداد نے عرب ممالک کے ساتھ شام کے تعلقات میں ہونے والی پیش رفت اور عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں بشار الاسد کی مؤثر اور مثبت موجودگی کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

دونوں وزراء نے ایرانی صدر کے کامیاب دورۂ شام اور اس کے مثبت نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس دورے کے دوران کئے گئے معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اپنے عزم پر بھی زور دیا۔

لیبلز