مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غاصب اسرائیلی وزیر دفاع نے مصری سرحد پر آج کے سیکورٹی واقعہ پر ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کی سرحد پر سیکیورٹی کا واقعہ انتہائی خطرناک نتائج کے ساتھ ختم ہوا اور 3 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت انتہائی تکلیف دہ ہے۔
عبرانی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق، آج کے واقعہ کو لے کر تل ابیب اور قاہرہ کے اعلیٰ حکام نے ایک ہنگامی سکیورٹی میٹنگ بلا کر تبادلہ خیال کیا ہے۔
غاصب صہیونی فوج کے ترجمان نے تین یہودیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کی سرحد کے قریب ایک ہی شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے ہمارے تین فوجی مارے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ مصری فوج نے اس واقعے کے پیش آنے کی وجہ کے بارے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسے منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی قرار دیا ہے۔ جبکہ غاصب صہیونیوں نے اس بیان پر منفی ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس دعوے پر سخت برہمی ظاہر کی ہے۔
اس واقعے کے فوراً بعد، فلسطینی ذرائع نے کچھ ایسی تصاویر شائع کیں ہیں جن میں غاصب صہیونیوں کی بزدلی اور شکست کے آنسوؤں کو آسانی سے مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔