مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر غاصب صہیونی وزیراعظم کی مجوزہ عدالتی اصلاحات کے خلاف جاری مظاہروں میں لاکھوں صہیونی سڑکوں پر آنے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل کے مجرم وزیراعظم کی جانب سے اپنی طاقت بڑھانے اور سیاسی طور پر زندہ رہنے کی کوشش نے صہیونی معاشرے میں موجود اندرونی خرابیوں کی بخوبی نشاندہی کی ہے۔ عوام اور مظاہرین کے جم غفیر کی سڑکوں اور شاہراہوں پر موجودگی اور سیکورٹی فورسز کے جھڑپیں اس کی زندہ مثال ہے۔
ایرانی دفترِ خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے نتن یاہو کی غاصب حکومت کی جانب سے متنازع عدالتی ضابطے کے باعث جاری احتجاجی مظاہروں کو "آگ بھڑکانے والے قابضین کے گھر میں آگ " قرار دیا ہے۔
انہوں نے مغربی ممالک کی غاصب اسرائیل کی حمایت پر تنقید کرتے ہوئے کنعانی نے برطانیہ، امریکہ اور یورپ کی طرف سے حمایت کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دیا۔