مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج سہ پہر کے وقت بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
خیال رہے کہ گروسی کل جمعہ کی شام تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر پہنچے جہاں ایرانی اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے ترجمان بہروز کمال وندی نے ان کا استقبال کیا۔
تہران پہنچنے کے بعد سے اب تک بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے ایرانی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی کے ساتھ مذاکرات کے دو دور کیے ہیں جبکہ گروسی کی ایرانی حکام کے ساتھ ملاقاتیں ہفتے کی شام تک جاری رہیں گی۔