مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے الیکشن کمیشن کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ اسد عمر نے کہا کہ یہ امپورٹڈ حکومت ایسا نظام بنانے کی کوشش کر رہی ہے جس میں جمہوریت ہو مگر کوئی الیکشن نہ ہو، یہ حکومت جمہوریت کا جنازہ نکال رہی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں ووٹر پولنگ اسٹیشن کے باہر کھڑے ہیں لیکن عدالت کے واضح احکامات کے باوجود انتخابات روک دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ سے خوفزدہ حکومت اپنے کٹھ پتلی الیکشن کمشنر کے ساتھ ملکرعوام اورآئین کا مذاق اڑا رہی ہے، عدالت اپنے فیصلے پر عملدرآمد کروائے اورتوہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔