مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے فتح الائنس کے سربراہ ہادی العامری نے کہا کہ شہید کمانڈر حاج قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس نے عراق کو داعش سے آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔العہد کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے آج کے حالات شہداء کے خون کے مرہون منت ہیں۔ دہشت گرد دوبارہ واپس نہیں آئیں گے۔ دہشت گردی اور فرقہ واریت واپس نہیں آئے گی۔ مرجعیت کے فتوے نے دہشت گردی کے خلاف فتح کو رقم کیا۔ ہمیں شہداء کے راستے پر چلتے رہنا ہوگا۔
العامری نے کہا کہ اس مبارک فتوے اور اس پر عراقی عوام کے لبیک کہنے سے یہ عظیم فتح حاصل ہوئی۔
عراق کے الفتح اتحاد کے سربراہ نے اعلان کیا کہ تمام عراقیوں نے اس مبارک فتویٰ پر لبیک کہا۔
انہوں نے داعش کے خلاف جنگ میں عراق کے لیے ایران کی بے لوث حمایت کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ داعش کے حملے کے آغاز میں سب نے عراق کو پیٹ دکھائی اور سوائے ایران کے کسی نے عراق کی حمایت نہیں کی۔ہادی العامری نے کہا کہ آج ہمیں ایک اور جنگ درپیش ہے اور وہ ہے عراق میں منشیات کے خلاف جنگ جو کہ دہشت گردی سے کم خطرناک نہیں ہے۔