اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کچھ ہی دیر پہلے مسقط میں عمان کے بادشاہ هیثم بن سارق ال سعید کے ساتھ خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کچھ ہی دیر پہلے مسقط میں عمان کے بادشاہ هیثم بن سارق ال سعید کے ساتھ خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

رپوٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

یاد رہے حسین امیرعبداللہیان نے مسقط پہنچنے پر کہا کہ ان کے اس دورے کا مقصد عمان کے سلطان کو ایران کے صدر کا پیغام دینا اور عمانی حکام کے ساتھ دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی موضوعات پر تبادلۂ خیال کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمان کے حکام نے ہمیشہ ہی طرفین کے مواقف کو نزدیک کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

امیرعبداللہیان نے گزشتہ ہفتے اردن میں بغداد ٹو کانفرنس میں شرکت کی اور اس اجلاس کے موقع پر غیرملکی حکام کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے دوران دو طرفہ مذاکرات کے تسلسل پر تبادلۂ خیال بھی کیا۔

واضح رہے کہ حسین امیر عبداللہیان، اس دورے کے موقع پر دیگر عمانی حکام سے ملاقتیں کریں گے۔