مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے آج صبح سعد آباد کمپلیکس میں ایران کے دورے پر آئے ہوئے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ایرانی اور عراقی رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور ان کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
السوڈانی کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ملاقات میں خطے میں عراق کے اہم کردار اور سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے اس کی کوششوں پر بھی زور دیا گیا۔
خیال رہے کہ عراق کے وزیر اعظم ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے منگل کی صبح تہران پہنچے ہیں۔ اپنے دورہ تہران کے دوران انہوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی، ایرانی صدر، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور نائب صدر اول سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کی تفصیلی خبر بعد میں منتشر کی جائے گی۔