ایران کے صدر نے پاکستانی وزیر اعظم سے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس و دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کی بھرپور مدد اور تمام شعبوں میں مدد کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اورپاکستان کی حکومت اور عوام سے اظہار یکجتہی کرتے ہوئے حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور تمام شعبوں میں مدد کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ایرانی صدر نے کہا انہوں نے اپنے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کردیئے ہیں کہ تیزی کے ساتھ پاکستانی عوام کے لئے ابتدائی امداد کا انتظام کیا جائے اور اسلامی جمہوریہ ایران اپنے برادر ہمسایہ ملک کے عوام کی ہر ممکن مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ 

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی سیلاب کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور ایرانی حکومت اور عوام کی ہمدردی اور امداد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران ہمیشہ سے پاکستان کے لئے ایک حمایت کرنے والا، دوست اور مشکلات حالات میں ساتھ کھڑا رہنے والا ہمسایہ رہا ہے۔

لیبلز