مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہاہےکہ قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی آج بدھ کو ایرانی دارالحکومت تہران کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے ایران اور قطر کے درمیان اچھے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قطری وزیر خارجہ کی اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
قطری وزیر خارجہ کا دورہ تہران دوحہ میں 28 اور 29 جون کو ایران اور امریکہ کے درمیان پابندیوں کے خاتمے سے متعلق بالواسطہ مذاکرات کے بعد ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق، محمد بن عبدالرحمن آل ثانی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی سے بھی ملاقات کریں گے۔