ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں مذاکرات دوبارہ شروع کئے جانے پر زور دیا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے اعلیٰ عہدیدار کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ
ہم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مطالبات پر اہم اور تفصیلی بات چیت کی ہے اور ہم نے مسٹر بوریل پر زور دیا کہ ہم آنے والے دنوں میں مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے 2015ء میں طے پانے والے معاہدے کا مکمل اقتصادی فائدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات کا خواہاں ہے۔

حسین امیر عبد اللہیان نے مزید کہا کہ یورپ کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا اسلامی جمہوریہ ایران کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپی ممالک  کے درمیان دوطرفہ اور تجارتی تعلقات نہیں ہیں اور امید ہے کہ یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے دوطرفہ تعلقات اور ترقی اور پیشرفت دیکھنے کو ملے گی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے خلاف صہیونیوں کے اشتعال انگیز اقدامات سے باز نہیں آئے گا۔

جوہری پروگرام پر مذاکرات آئندہ دنوں میں دوبارہ شروع ہوں گے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میرا دورہ ختم نہیں ہوا ہے اور میں آج شام مزید ملاقاتیں کروں گا۔ میرے دورے کا اصل مقصد اختلافات کا خاتمہ اور برجام مذاکرات پر تناؤ کو کم کرنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آنے والے دنوں میں مذاکرات کو دوبارہ شروع کریں گے۔

لیبلز