مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ازبکستان کی قومی سلامتی کونسل کے مشیر عبدالعزیز کاملوف افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سرکاری دورے پر ہیں، اس موقع پر انہوں نے طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت خارجہ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق، اس ملاقات میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات اور نقل و حمل کی مضبوطی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ملاقات میں ازبک صدر کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان عصمت اللہ ایرگش اف بھی ازبکستان کی قومی سلامتی کونسل کے مشیر کے ہمراہ تھے۔
یاد رہے کہ ابھی تک اس ملاقات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔