ہیومن رائٹس واچ نے یمن میں سعودی عرب کی وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کوانسانیت کے خلاف بھیانک اور ہولناک جرائم میں شمار کرتے ہوئے کہا ہے۔ یمن میں سعودی عرب کی وحشیانہ جنگ انسانیت کے خلاف جنگ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یمن کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہیومن رائٹس واچ نے یمن میں سعودی عرب کی وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کوانسانیت کے خلاف بھیانک اور ہولناک جرائم میں شمار کرتے ہوئے کہا ہے۔ یمن میں سعودی عرب کی وحشیانہ جنگ  انسانیت کے خلاف جنگ ہے ۔ہیومن رائٹس واچ کے مشرق وسطی اور افریقہ کے نمائندے احمد بن شمسی کا کہنا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد انسانیت سوز مظالم روا رکھے ہوئے ہے اور یمن میں سعودی عرب انسانیت کے خلاف  بھیانک اور ہولناک جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب یمن کے نہتے عوام کے خلاف کلسٹرول بموں اور ممنوعہ ہتھیاروں کا وسیع پیمانے پر استعمال کررہا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ یمن میں سعودی عرب دس مہینوں سے انسانیت سوز مظالم برپا کئے ہوئے ہے جبکہ عالمی ادارے سعودی عرب کے جرائم پر خاموش تماشائی بنی ہوئے ہیں۔

لیبلز