برطانوی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ برطانیہ میں بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بڑھتے ہوئے تشدد کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ برطانیہ میں بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بڑھتے ہوئے تشدد کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ لندن میں صحافیوں سے گفت گو میں فلپ ہیمنڈ کاکہنا تھا بھارتی وزیراعظم کے دورہ برطانیہ میں باہمی امور کے تمام معاملات پر بات ہوگی۔ بھارت میں ہندو انتہا پسندی کے حالیہ واقعات سے متعلق موڈیز کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نریندر مودی سے ملاقات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور تشدد کے بڑھتے واقعات کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔ فلپ ہیمنڈ نے بتایا کہ نریندر مودی سے سول نیوکلیر پروگرام میں تعاون پر بھی بات ہوگی۔

لیبلز