ہندوستان اور پاکستان کی کنٹرول لائن پر پونچھ سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی کنٹرول لائن پر پونچھ سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے ایک پاکستانی  شہری ہلاک ہوگیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز ہندوستانی فوج  اور پاکستانی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری ہلاک ہوگيا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ میں کنٹرول لائن پر فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

لیبلز