مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل میں مسئلہ کشمیرکے بارے میں پاکستان اورہندوستان کے مندوب کے درمیان سخت جملوں کاتبادلہ ہواہے۔پاکستانی مندوب نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جموں و کشمیربھارت کااٹوٹ حصہ نہیں کیونکہ مسئلہ کشمیرکو حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ میں ہی قرار دادیں منظور ہوئی ہیں جن میں کہا گیاہے کہ کشمیری عوام کوحق خودارادیت کے ذریعہ اپنے مستقبل کاتعین کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے ،اس کے ردعمل میں ہندوستانی مندوب نے بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے پاکستان پرسرحد پار دہشت گردی کا الزام عائد کیا۔
اجراء کی تاریخ: 26 جون 2015 - 04:51
اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل میں مسئلہ کشمیرکے بارے میں پاکستان اورہندوستان کے مندوب کے درمیان سخت جملوں کاتبادلہ ہواہے۔