31 جولائی، 2015، 12:25 PM

پاکستان نے ہندوستانی وزير داخلہ کے الزامات کو مسترد کردیا

پاکستان نے ہندوستانی وزير داخلہ کے الزامات کو مسترد کردیا

پاکستان نے گورداسپور میں حملے سے متعلق ہندوستانی وزیر داخلہ کےالزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہندوستانی وزیرداخلہ کے اشتعال انگیز بیانات سے خطے کے امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے گورداسپور میں حملے سے متعلق  ہندوستانی وزیر داخلہ  کےالزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہندوستانی وزیرداخلہ کے اشتعال انگیز بیانات سے خطے کے امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گوردارسپور حملے سے متعلق پاکستان ، ہندوستان کے غیرمنطقی اور بلا جواز دعوے کو مسترد کرتا ہے، اس طرح کے اشتعال انگیز بیانات سے خطے کے امن وسلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کےترجمان نے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے کسی بھی واقعے کا الزام پاکستان پر عائد کرنے کے مسلسل رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا نے گورداسپور واقعے کا الزام اس وقت ہی پاکستان پر عائد کردیا جب دہشت گردوں سے مقابلہ جاری تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان گورداسپور پولیس اسٹیشن پر حملے کی بھرپور مذمت کرتا ہے کیونکہ پاکستان خود بھی دہشت گردی کا شکار ہے، گورداسپور واقعہ کے بعد پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی پنجاب کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر معاہدوں کی خلاف ورزی پر تشویش ہے اور پاکستان اپنے قومی مفاد میں تمام تر اقدامات اٹھائے گا۔

News ID 1857017

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha