اجراء کی تاریخ: 19 جون 2015 - 19:42

اراک کے امام جمعہ نے مسلم ممالک میں جاری تشدد اور مسلمانوں کے آوارہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے حکمراں علاقہ میں فتنہ کی اصل جڑ اور امریکی ایجنٹ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اراک کے امام جمعہ آیت اللہ دری نجف آبادی نے مسلم ممالک میں جاری تشدد، دہشت گردی  اور مسلمانوں کے آوارہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے حکمراں علاقہ میں فتنہ کی جڑ اور امریکی ایجنٹ ہیں، انھوں نے کہا کہ آل سعود مسئلہ فلسطین کے حل میں بھی بہت بڑی رکاوٹ ہیں مسئلہ فلسطین میں آل سعود نے ہمیشہ اسرائیل کا ساتھ دیا ہے اننھوں نے کہا ہ داعش دہشت گردوں کی پشت پر سعودی عرب کا ہاتھ ہے سعودی عرب، لیبیا، مصر ، عراق، شام، افغانستان اور پاکستان میں دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کررہا ہے۔ دری نے کہا کہ علاقہ میں آل سعود ام الفتنہ ہیں۔

لیبلز