مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں لانڈھی کے علاقے مظفرآباد کالونی میں پولیس موبائل پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سائٹ مجید عباسی ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کراچی میں لانڈھی کے علاقے مظفرآباد کالونی میں نامعلوم افراد پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی سائیٹ مجید عباسی زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ طبی امداد کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت ڈی ایس پی مجید عباس پولیس موبائل میں اکیلے تھے، ان پر 4 نامعلوم افراد نے نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی۔ پولیس نے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔