مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب کار پر فائرنگ کے نتیجے میں وکیل اشفاق قائم خانی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں سفاری پارک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار وکیل اشفاق قائمخانی جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کے ساتھی رفعت زیدی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس پی گلشن اقبال کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم فائرنگ کے نتیجے میں ایڈووکیٹ اشفاق قائم خانی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
![کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فائرنگ سے وکیل جاں بحق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فائرنگ سے وکیل جاں بحق](https://media.mehrnews.com/d/2015/05/17/3/1695962.jpg?ts=1486462047399)
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب کار پر فائرنگ کے نتیجے میں وکیل اشفاق قائم خانی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
News ID 1857092
آپ کا تبصرہ