ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے امر ناتھ میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کن بارش میں 16 افراد ہلاک اور 40 لاپتہ ہوگئے جن میں زیادہ تر ہندوؤں کے مقدس مقام کی زیارت کے لیے آنے والے یاتری شامل ہیں۔