ایرانی نائب صدر محمد مخبر نے بدھ کے روز تہران میں روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک کے ساتھ ملاقات میں امریکہ کی یکطرفہ پالیسی کے خلاف ایران اور روس کے مشترکہ موقف کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے غزہ کے عوام کی آزادی میں مدد ملے گی۔