لانچنگ
-
ایران، سیٹلائٹ پارس1، ظفر2 اور طلوع4 لانچ کے لئے تیار
ایرانی حکومت کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ سپہر خلجی نے کہا ہے کہ رواں سال دس بڑے فضائی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اس سلسلے میں پارس1، طلوع4 اور ظفر2 سیٹلائٹ کو تیار کیا گیا ہے اور مستقبل قریب میں لانچ کیا جائے گا۔
-
بھارت نے پرائیویٹ راکٹ وکرم ایس کو لانچ کردیا
مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کے خلائی پروگرام کے سفر میں یہ واقعی ایک نئی شروعات، ایک نئی صبح اور ایک نئی پہل ہے۔ یہ ہندوستان کے لیے اپنے خود کے راکٹ تیار کرنے کا ایک اہم موڑ ہے اور ہندوستان کی اسٹارٹ اپ تحریک میں ایک اہم موڑ ہے۔
-
قائم100کی کامیاب لانچنگ سے ثابت ہوا کہ ظالمانہ پابندیاں ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں،ایرانی رکن اسمبلی
ایرانی قومی اسمبلی کے رکن جعفر قادری نے کہاکہ "قائم 100 سیٹلائٹ کیرئیر راکٹ کے کامیاب تجربے نے ایران پر ظالمانہ پابندیاں عائد کرنے والے ممالک پر ثابت کیا کہ انکی ظالمانہ پابندیاں ایران کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتیں۔
-
خلائی سیٹلائٹ راکٹ "قائم" بہت جلد لانچنگ کے لئے تیار ہوجائے گا، سربراہ فضائیہ سپاہ پاسداران
سپاہ پاسداران کی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ دشمن کے بقول فضائیہ کا شعبہ اور ڈرون اور میزائل طاقت جوہری معاملے سے بھی زیادہ اہم مسئلہ ہے۔ البتہ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ دفاعی نظام میں بھی یہی سلسلہ ہے اور اللہ تعالیٰ کے لطف و کرم سے ہم تمام شعبوں میں طاقتور ہوچکے ہیں۔