علامہ سید جواد نقوی
-
عالمی یوم طوفان الاقصی کی مناسبت سے پاکستان بھر میں اجتماعات؛
امام خمینیؒ کا قدس کے محور پر مبنی بین الاقوامی ہم آہنگی اور مزاحمت کا تصور حقیقت بن چکا ہے
اس موقع پر علامہ سید جواد نقوی نے شرکاء سےبراہ راست خطاب میں کہا کہ حماس کے "آپریشن طوفان الاقصیٰ" نے انٹیلی جنس اور عسکری شعبے میں برتری کی دعویدار ناجائز صہیونی ریاست کی ناک خاک میں رگڑ دی ہے۔
-
امام خمینیؒ علامہ اقبال کی آرزو تھے، علامہ سید جواد نقوی
تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے امام خمینیؒ كی چونتیسویں برسی كے موقع پر نشتر پارک کراچی میں منعقدہ عظیم الشان اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے کہا کہ امام راحل مرد آفاقی اور علامہ اقبال کی آرزو تھے۔
-
شریعتِ مقدسہ کی رُو سے ہِلالِ عید دیکھنا انفرادی و نجی فریضہ ہے، علامہ سید جواد نقوی
مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ و تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہر مسلک میں چاند دیکھنے کے واضح اور یکساں قواعد ہیں، کسی مسلک میں بھی چاند کی تشخیص کیلئے رویتِ ہلال کمیٹی کا فیصلہ دینی حیثیت نہیں رکھتا۔شریعتِ مقدسہ کی رُو سے ہِلالِ عید دیکھنا انفرادی و نجی فریضہ ہے۔
-
عورت کیلئے سید زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت نجات کا وسیلہ ہے، علامہ جواد نقوی
یوم ولادت با سعادت حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا، یوم تکریم مادر، یوم خواتین اور یوم تاسیس جامعہ اُم الکتاب کی مناسبت سے خواتین کی سالانہ کانفرنس بعنوان امومت، امامت و امت وَ اِنَّهٗ فِیْۤ اُمِّ الْكِتٰبِ جامعہ اُم الکتاب میں منعقد ہوئی۔
-
مسلمانوں کو اپنی اصل شاخت اور پہچان کی جانب رجوع کرنے کی ضرورت ہے، علامہ سید جواد نقوی
تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ پاکستان کے زیر اہتمام وحدتِ امت کانفرنس سے خطاب میں پاکستانی معروف ممتاز عالم دین نے کہاکہ مسلمانوں کو اپنی اصل شاخت اور پہچان کی جانب رجوع کرنے کی ضرورت ہے، جس نے انہیں عرب کے ریگزاروں سے اٹھا کر دنیا کا حاکم بنایا تھا۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کشمیر و فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کےلئے اپنا مثبت کر دار ادا کریں
علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میںمستقل امن کا خواب شرمندئہ تعبیر نہیں ہوگا۔
-
تحریک بیدارئ امت مصطفی پاکستان کے زیر انتظام وحدت امت کانفرنس کا انعقاد
سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی علامہ سید جواد نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تفرقہ وہ خنجر ہے جو دشمن نے مسلمانوں کے ہاتھوں تھما دیا ہے، جس سے مسلمان عرصے سے اپنے ہی پیکر کو قصائیوں کی طرح چھیر پھاڑ رہے ہیں، یہ ہتھیار پھینک دینا چاہیے۔
-
لاہور، جامعہ العروة الوثقیٰ میں "ہنرستان رشد" سائنس کالج کا افتتاح؛
تعلیم وہ دریا ہے اگر بہتا رہا تو ان شاءاللہ پورا پاکستان سرسبز ہو جائیگا، علامہ جواد نقوی
جامعہ العروة الوثقیٰ میں "قومی ترقی میں سائنس و ٹیکنالوجی کے کردار" کے عنوان سے کانفرنس کا بھی انعقاد، ملک بھر سے ہزاروں پروفیشنلز طلاب نے شرکت کی۔ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ آئیڈیالوجی اور ٹیکنالوجی، ان دونوں علوم میں تناسب متوازن و بامقصد معاشرہ تخلیق کرے گا۔
-
سلمان رشدی ملعون چلتا پھرتا شیطان ہے/عمران خان نے امریکہ کی خوشنودی کے لئے بیان دیا،علامہ جواد نقوی
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے امریکہ و مغرب کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے شاتم رسول سلمان رشدی کی حمایت میں بیان دے کر کروڑوں مسلمانوں کے دلوں کا رنجیدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن سے کہتے چلے آ رہے ہیں کہ عمران خان بیرونی قوتوں کے آلہ کار کے طور پر پاکستان میں فعال ہے۔