بری فوج
-
ایران، برّی افواج دشمن کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں، جنرل حیدری
ایران کی برّی فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے کسی بھی ممکنہ خطرے کا فیصلہ کن اور منہ توڑ جواب دینے کے لیے ملکی فوج کی بھرپور آمادگی کا اظہار کیا۔
-
ایران صبر سے کام لے رہا ہے، سخت رویہ اختیار کرنے پر مجبور نہ کیا جائے، بری فوج کے سربراہ کا انتباہ
ایران کی بری افواج کے کمانڈر جنرل کیومرث حیدری نے مشرقی سرحدوں کا دورہ کیا اور ہمسایہ ممالک سے مخاطب ہوکر کہا کہ ہم ہمسائیگی کا احترام کررہے ہیں لیکن اگر ہمسایہ ممالک قوانین کی رعایت نہ کریں تو سخت رویہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔
-
ایرانی بری فوج کی ملک کے شمال مغرب میں " فاتحان خيبر " مشق کا آغاز
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج نے ملک کے شمال مغرب میں فاتحان خيبر مشق کا آغاز کردیا ہے۔ فاتحان خیبر مشق میں ایرانی فوج کی 216 ویں بریگیڈ ، 316 ویں بریگیڈ ، 25 ویں بریگیڈ ، 11 ویں آرٹلری یونٹ اورہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔