امام خمینی ﴿رہ﴾
-
شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام ’فکر خمینی و اتحاد امت سیمینار‘ کا انعقاد؛
امام خمینیؒ فرقہ واریت کو اسلامی تعلیمات کے خلاف سمجھتے تھے، مقررین
انہوں نے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی فرقہ واریت کو اسلامی تعلیمات کے خلاف سمجھتے تھے اور اتحاد پر زوردیتے تھے۔ وہ جانتے تھے کہ شیعہ سنی میں اختلاف پیدا کرکے استعمار اپنے منفی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ جسے مسلمانوں کے دونوں فرقے اتحاد سے ناکام بناسکتے ہیں۔
-
امام خمینیؒ کی چند یادگار اور تاریخی تصاویر جو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئیں
انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سے لے کر امام خمینیؒ کی رحلت مختلف مواقع پر لی گئی تصاویر جو تاریخ کا حصہ بن گئیں۔
-
پاکستانی معروف عالم دین علامہ امین شہیدی کی مہر نیوز سے گفتگو؛
امام خمینیؒ نے اپنے زمانے اور بعد میں آنے والے جوانوں میں عزم پیدا کیا
امت واحدہ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ امام خمینیؒ نے اپنے زمانے اور بعد میں آنے والے جوانوں میں عزم پیدا کیا۔ یہی عزم آج یمن، شام، عراق، کشمیر، نائجیریا، فلسطین اور لبنان میں جوانوں کو ہمت اور حوصلہ دلا رہا ہے کہ وہ خالی ہاتھ بھی اپنے زمانے کے مستکبرین کو چاروں شانے چت کرسکتے ہیں۔
-
امام خمینی (رہ) اعلیٰ پائے کے فقیہ، تعمیری سیاست کے بانی اور عظیم شخصیت تھے، علامہ ساجد نقوی
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی جدوجہد میں امام خمینیؒ نے طویل جلاوطنی کے باوجود ایران کے عوام کی تربیت اور رہنمائی اس انداز میں کی کہ پر امن انقلاب اور شعوری تحریک کے ذریعے کامیاب ہوئے۔
-
امام خمینی (رہ) کی تعلیمات و افکار میں ملت پاکستان کے مسائل کا حل موجود ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
قم میں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین نے حضرت امام خمینی (رہ) کی تعلیمات و افکار کو ملت پاکستان کے مسائل کا حل قرار دیا۔
-
علامہ امین شہیدی:
امام خمینیؒ نے انبیاء کے کردار کو اپنا کر لوگوں کی طاقت سے لوگوں کی نجات کا راستہ ہموار کیا
پاکستانی معروف عالم دین علامہ امین شہیدی نے کہا کہ امام خمینیؒ نے عوام کو اللہ سے جوڑا، کمزور کو شعور کی طاقت دے کر طاقتور ترین ظالموں کے مقابلہ میں کھڑا ہونے کا حوصلہ دیا۔
-
امام خمینی (رہ) کے مزار پر وزیر خارجہ اور اہلکاروں کی حاضری، امامؒ سے تجدید عہد
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر عہدیداروں نے حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضر ہو کر تجدید عہد کیا۔
-
نواز شریف کو امام خمینیؒ سے تشبیہ دینے پر عمران خان کا سخت ردعمل
یہ چاہتے ہیں تحریک انصاف کو بالکل کرش کردیں گے اور جو کہتے ہیں لیول پلیئنگ فیلڈ، اس کا مطلب یہ ہے کہ جب بالکل پارٹی (پی ٹی آئی) کرش ہو جائے تو وہ جو اپنے آپ کو امام خمینیؒ کہہ رہا ہے، جو پاکستان کا سب سے بڑا ڈاکو ہے اور مفرور، وہ پھر پاکستان آکر الیکشن لڑے۔
-
کوئٹہ میں "یوم جمہوری اسلامی ایران" کی مناسبت سے تقریب؛
امام خمینیؒ نے قرآن و سنت کی روشنی میں اسلامی جمہوریہ کا نظام قائم کیا
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تنظیم نے کہاکہ رہبر کبیر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ نے قرآن و سنت کی روشنی میں اسلامی جمہوریہ کا نظام قائم کیا انقلاب اسلامی عوام کی طاقت سے کامیاب ہوا اور عالمی استکبار کی دشمنی کے باوجود عوام کی حمایت سے قائم ہے۔
-
امام خمینیؒ کے فرمان پر مرکزی آزادی القدس ریلی 23 رمضان المبارک کو نکالی جائے گی، آئی ایس او کراچی
مرکزی آزادی قبلہ اول ریلی 23 رمضان المبارک سہہ پہر 3 بجے نمائش تا تبت سینٹر نکالی جائے گی، ریلی میں سیاسی، سماجی و تمام مسالک و مذاہب کے علماء و پیشوا حضرات شریک ہونگے۔
-
اسلامی انقلاب کے چوالیسویں عشرہ فجر کے موقع پر؛
حرم امام خمینی ﴿رہ﴾ میں ایرانی مسلح افواج کے کمانڈروں کی تجدید عہد
آج صبح ایران کی مسلح افواج کے کمانڈروں اور اعلیٰ عہدیداروں نے بانی انقلاب اسلامی کے حرم مقدس پر حاضری دے کر امام خمینی (رہ) کے نظریات سے اپنے عہد کی تجدید کی۔
-
امام خمینی (رہ) کی وطن آمد کی مناسبت سے موٹر سائیکل سواروں کی شاندار پریڈ
عشرہ فجر کے آغاز اور حضرت امام خمینی (رہ) کی وطن آمد کی مناسبت سے موٹر سواروں نے مہر آباد ايئر پورٹ سے بہشت زہرا تک شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔
-
امام خمینی ﴿رہ﴾ موجودہ دور میں حزب اللہ کی رہنمائی کرنے والی سب سے عظیم شخصیت ہیں،سید حسن نصر اللہ
سید حسن نصر اللہ نے پیر کی رات حزب اللہ کے چالیسویں یوم تاسیس کی مناسبت سے جاری تقریبات کے اختتامی جلسے سے خطاب کیا۔