واشنگٹن میں امریکی عوام نے فلسطین میں جاری صہیونی جارحیت کی حمایت پر جوبائیڈن انتظامیہ کے خلاف ریلی نکالی۔
غزہ میں صہیونی حکومت کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر جارحیت کے خلاف پوری دنیا میں احتجاج ہورہا ہے۔
دنیا کو انسانی حقوق کا سبق دینے والا امریکہ صہیونی حکومت کو جارحیت سے باز رکھنے کے بجائے اس کی مالی اور دفاعی مدد کررہا ہے۔
صدر جوبائیڈن کی اس پالیسی کے خلاف امریکی عوام نے واشنگٹن میں احتجاجی ریلی نکالی اور فلسطینیوں کے خلاف جارحیت میں اسرائیل کی مدد کرنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
آپ کا تبصرہ