فلسطینی ذرائع نے شمالی غزہ کی پٹی میں شدید بھوک کے باعث نڈھال ہونے والے تین سالہ فلسطینی بچے کی حالت زار کی تصاویر شائع کی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے قدس الاخباریہ ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ "امجد قانوع" غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جنگ زدہ علاقے جبالیہ سے تعلق رکھنے والا تین سالہ فلسطینی بچہ ہے، جو شدید غذائی قلت کے باعث نڈھال ہوگیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق خوراک کی شدید کمی اور صیہونی رجیم کی جانب سے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹوں کے باعث اس فلسطینی بچے کا وزن گر کر پانچ کلو تک پہنچ گیا ہے جو کہ ایک تین سال کے بچے کے لئے غیر معمولی طور پر انتہائی کم وزن سمجھا جاتا ہے۔ بلاشبہ امجد قانوع ان سینکڑوں بچوں میں سے ایک ہے جو صیہونی رجیم کی وحشیانہ جارحیت اور شدید محاصرے کی وجہ سے غذائی قلت کا شکار ہوئے ہیں اور دنیا کو ان کی سسکیاں سنائی نہیں دے رہی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Amir Ali 22:38 - 2024/06/12
      0 0
      Khuda zalimon ko naboot kry ameen
    • Bano IR 10:27 - 2024/06/13
      0 0
      خدا ظالموں کو نابود کرے