جب صوبہ زنجان کے سیاحتی مقامات کی بات آتی ہے تو گنبد سلطانیہ کی شان، کاتالیخور غار کی خوبصورتی، مہنشان پہاڑوں کے جادوئی رنگ اور اس کی منفرد نوعیت سب کی توجہ اپنی طرف کھینچتی ہے۔
تجارتی شاہراہ ریشم اور ایران-یورپ ٹرانزٹ وے پر واقع صوبہ زنجان تہران سے 338 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور یہ ایران کے مرکزی حصوں اور مغرب اور شمال مغرب کو ایک دوسرے سے ملانے کے لحاظ سے ایک اسٹریٹجک شہر ہے۔
زنجان ایک پہاڑی صوبہ ہے جس کی آب و ہوا سردیوں کے موسم میں پہاڑوں میں سرد برفانی جب کہ میدانی علاقوں میں معتدل ہوتی ہے اور گرمیوں میں موسم گرم ہوتا ہے۔
یہ شہر اپنے موسمی تنوع کے سبب قدرتی سیاحت کے میدان میں چار موسموں کا حامل خوبصورت علاقہ ہے۔
اگر آپ کبھی اس خوبصورت شہر کا سفر کریں تو زنجان کی قیمتی دستکاری خاص طور پر دھات سے بنی اشیاء کو مت بھولئے گا۔
آپ کا تبصرہ