ایران کے عوام ہرسال موسم خزاں کی آخری رات کو "شب یلدا" یا "شب چلہ" کا قدیم تہوار مناتے ہیں جو ایرانی کیلینڈر کے مطابق 30 آذر یا 20 اور 21 دسمبر کی درمیانی رات کو منایا جاتا ہے۔ قدیم ایرانی تہذیب میں شب یلدا کو تاریکیوں کے مقابلے میں روشنی کی فتح کا تہوار قرار دیا جاتا ہے۔

 اس موقع پر خاندان کے سب ہی افراد، گھرانے کے سب سے بزرگ شخص جیسے دادا، دادی، یا نانا، نانی کے گھر جمع ہوتے ہیں اور رات کا بیشتر حصہ بات چیت، ماضی کی اچھی یادوں کے قصوں اور بیت بازی وغیرہ میں بسر کرتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha