مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر لی میونگ بک نے شمالی کوریا کے اعلی حکام سے جنوبی کوریا کےدارالحکومت سیول میں ملاقات کی ہے۔
شمالی کوریا کے وفد ان دنوں جنوبی کوریا کے سابق حکمراں کی تعزیت کے لیے گیا ہوا ہے ۔چھ حکام پر مشتمل یہ وفد شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اِل کا یہ پیغام ساتھ لائے تھے کہ وہ دونوں ممالک کی مشکلات میں کمی لانا چاہتے ہیں۔ صدر لی کے ترجمان نے اس پیغام کے متن کو حساس نوعیت کا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پیغام میں شمالی کوریا کے صدر مسٹر کم نے دونوں ممالک کے مابین تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدرلی نے اس کے جواب میں اپنی حکومت کے اس ’مستحکم‘ عزم کو دوہرایا کہ شمالی کوریا اپنا جوہری پروگرام ترک کر دے۔
آپ کا تبصرہ