11 جنوری، 2009، 3:46 PM

غزہ

اسرائیلی فوج غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف فسفورس بموں کا استعمال کررہی ہے

اسرائیلی فوج  غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف فسفورس بموں کا استعمال کررہی ہے

غزہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے علاقے پر ٹینکوں سے شدید بمباری اور فضائی حملے کیے ہیں۔فلسطینی مجاہدین نے اسرائیلی زمینی فوج کو زمینگیر کردیا ہے لیکن نہتے اور چاروں طرف سے محاصرہ شدہ فلسطینی مجاہدین استقامت و پائداری کے ساتھ صہیونی دشمن کے مد مقابل ڈٹے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج  غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف فسفورس بموں کا استعمال کررہی ہے غزہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے علاقے پر ٹینکوں سے شدید بمباری اور فضائی حملے کیے ہیں۔فلسطینی مجاہدین نے اسرائیلی زمینی فوج کو زمینگیر کردیا ہے لیکن نہتے اور چاروں طرف سے محاصرہ شدہ فلسطینی مجاہدین استقامت و پائداری کے ساتھ صہیونی دشمن کے مد مقابل ڈٹے ہوئے ہیں۔اسرائیل نے رات بھر میں غزہ پر ساٹھ فضائی حملے کیے ہیں اور اسرائیلی کابینہ حملوں میں شدت لانے پرغور کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

فلسطینی طبی عملے کا کہنا ہے کہ خان یونس شہر کے مشرق میں واقع خوزہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج نے فاسفورس (گندھک) کے بم پھینکے ہیں جن میں کم از کم پچاس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق عام شہریوں کے خلاف گندھک کے بم استعمال کرنے پر پابندی ہے۔ لیکن اسرائیل کسی بھی بین الاقوامی قانون کا پابند نہیں ہے اس کے لئے بچوں ، عورتوں اور نہتے عوام کا قتل عام کرنا معمولی سی بات ہے کیونکہ اس نے امریکہ اور بعض عرب رہنماؤں کو اپنی مٹھی میں لے رکھا ہے جو اس کے جرائم میں شریک بھی ہیں اور اس کی توجیہہ بھی کررہے ہیں ۔

 

News ID 814703

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha