6 جنوری، 2009، 3:41 PM

نوری مالکی

نوری مالکی نے ایران اور عراق کے روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے

نوری مالکی نے ایران اور عراق کے روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے

مشہد – مہر خبررساں ایجنسی : عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے صوبہ خراسان رضوی کے گورنر سے ملاقات میں ایران اور عراق کے باہمی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم نے مشہد مقدس میں آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام رضا (ع) کی زیارت کا شرف حاصل کرنے کے بعد صوبہ خراسان رضوی کے گورنر سے ملاقات میں ایران اور عراق کے باہمی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔ مالکی نے کہا کہ دونوں ممالک کو تمام شعبوں میں اپنے روابط و تعلقات کو توسیع اور فروغ دینا چاہیے۔اس ملاقات میں صوبہ خراسان رضوی کے گورنر نے بھی صوبہ کی پیشرفت سے عراقی وزیر اعظم کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں صوبہ خراسان اہم نقش ایفا کرسکتا ہے انھوں نے کہا کہ صوبہ کی کمپنیاں ایک سال کے اندر عراق میں ایک ہزار مدارس تعمیر کرنے کی توانائی رکھتی ہیں۔

 

News ID 812708

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha