28 نومبر، 2008، 2:17 PM

نماز جمعہ

عراقی پارلیمنٹ نے مصلحت اندیشی سے کام لیا ہے

عراقی پارلیمنٹ نے مصلحت اندیشی سے کام لیا ہے

تہران کے خطیب جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں عراقی پارلیمنٹ میں عراق اور امریکہ کے معاہدے کی منظوری کو دباؤ ،دھمکی اور غیر معمولی شرائط کی فضا میں قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے اس معاہدے کو منظور کرنے میں مصلحت اندیشی سے کام لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ جنتی نے آج تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں میں عراقی پارلیمنٹ میں  عراق اور امریکہ کے معاہدے کی منظوری کو دباؤ ،دھمکی اور غیر معمولی شرائط کی فضا میں قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے اس معاہدے کو منظور کرنے میں مصلحت اندیشی سے کام لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایسا ہی ہے جیسے کسی کے سر پر تلوار بلند کرکے کہا جائے فلاں کام کرو ورنہ سرقلم کردوں گا انھوں نے کہا کہ عراقی پارلیمنٹ نے مصلحت سے کام لیا ہے آیت اللہ جنتی نے غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں صہیونی کس نسل سے ہیں  اگر وہ آدم و حوا کی نسل سے ہوتے تو اس قسم کے مظالم نہ کرتے انھوں نے کہا کہ صہیونی شیطانی نسل سے ہیں جن کا کام انسانوں کا قتل عام اور حقوق انسانی کو پامال کرنا ہے آیت اللہ جنتی نے کہا کہ انقلاب اسلامی اتحاد کے ذریعہ وجود میں آیا ہے اور اس کی بقا کا راز بھی باہمی اتحاد اور یکجہتی میں پوشیدہ ہے۔

 

News ID 791349

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha