16 اگست، 2008، 12:12 PM

چاند گرہن

آج ایران میں چاند گرہن ہوگا

آج ایران میں چاند گرہن ہوگا

سولہ اورسترہ اگست کی درمیانی شب میں لگنے والا چاند گرہن ایران سمیت کئي ممالک میں دیکھا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سولہ اورسترہ اگست کی درمیانی شب میں لگنے والا چاند گرہن ایران سمیت کئي ممالک میں دیکھا جائے گا۔یہ چاند گرہن یورپ اور افریقہ کے ملکوں میں بھی دیکھا جاسکے گا۔ اطلاعات کے مطابق جزوی اور مکمل چاند گرہن کایہ دل کش نظارہ مشرق وسطیٰ ،افریقہ ، وسطی اور جنوبی ایشیا، یورپ، آسٹریلیا اور جنوبی امریکہ کے کئی ممالک میں لوگ واضح طور پردیکھیں گے۔ چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند، سورج اور زمین ایک ہی سمت میں آ جاتے ہیں۔ چاند گرہن کے دوران سورج کی روشنی زمین کے درمیان میں آجانے سے چاند تک نہیں پہنچ پاتی اس لئے چاند سیاہی مائل نظر آتا ہے۔چاند گرہن کے موقع پر دورکعت نماز آیات پڑھنا واجب ہے ۔ جس کا طریقہ فقہی کتابوں میں موجود ہے۔ 

 

News ID 733436

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha