15 اگست، 2008، 12:10 PM

ہندوستان کا یوم آزادی

ہندوستان کا باسٹھواں یوم آزادی سخت سکیورٹی میں منایا جارہا ہے

ہندوستان کا باسٹھواں یوم آزادی سخت سکیورٹی میں منایا جارہا ہے

ہندوستان کے باسٹھویں یومِ آزادی کے موقع پر پورے ملک میں لاکھوں سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

 

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے باسٹھویں یومِ آزادی کے موقع پر پورے ملک میں لاکھوں سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ دہلی کے تمام علاقوں میں دسیوں ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ خصوصی طور پر دہلی کے تاریخی لال قلعہ کے اطراف میں سکیورٹی انتہائی سخت ہے۔ ہندوستان کے وزیراعظم منموہن سنگھ لال قلعہ سے قوم سے خطاب کریں گے۔ لال قلعہ کے قریب واقع تمام اونچی عمارتوں پر سکیورٹی کے اہلکار تعینات ہیں۔ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں علیحدگی پسند جماعتوں نے یومِ آزادی کی تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کو کشمیری علیحدگی پسند ایک عام ہڑتال کریں گے اور یومِ سیاہ منائیں گے۔گذشتہ ماہ بنگلور اور احمدآباد میں بم دھماکوں اور جموں اور کشمیر میں گزشتہ چند روز سے جاری مظاہروں میں بیس سے زائد افراد کی ہلاکت کے مدنظر پورے ملک میں سکیورٹی الرٹ ہے۔

 

News ID 733201

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha