14 جولائی، 2008، 5:20 PM

افغانستان

افغانستان میں 9 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں

افغانستان میں 9 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں

افغانستان کے کنڑ صوبے میں طالبان کے ساتھ شدید لڑائی میں کم سے کم نو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے کنڑ صوبے میں طالبان کے ساتھ شدید لڑائی میں کم سے کم نو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کا ایک فوجی ہلمند صوبے میں ہلاک ہوا۔ اتوار کو شمال مشرقی افغانستان کے صوبہ کنڑ میں امریکی فوجیوں پرطالبان شدت پسندوں کے بڑے حملے کی نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق اس حملے نو امریکی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ تیرہ بین الاقوامی اور افغان فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
نیٹو کے ایک اہلکار کے مطابق طالبان کے حملے کو پسپا کرنے کے لیے جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹر مدد کے لیے بلائے گئے۔ اس حملے میں نیٹو ترجمان کے مطابق طالبان کے کئی جنگجو ہلاک و زخمی ہوئے۔ ایک امریکی فوجی ترجمان کے مطابق ہلمند میں دو دن سے جاری لڑائی میں کم سے کم چالیس طالبان مارے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی فوج کا ایک ہی دن میں یہ سب سے زیادہ جانی نقصان ہے۔

 

News ID 716483

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha