28 فروری، 2008، 4:59 PM

کربلای معلی

حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر 10 ملین زائر کربلای معلی میں سوگواری میں مشغول ہیں

حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر 10 ملین زائر کربلای معلی میں سوگواری میں مشغول ہیں

حضرت امام حسین (ع) کے چہلم کے موقع پر دس ملین مؤمنین اور زائرین کربلای معلی میں فرزند پیغمبر اسلام کے حرم کے ارد گرد سوگواری اور عزاداری میں مصروف ہیں کئی ملین افراد پیدل چل کر کربلا پہنچے ہیں ۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ چہلم سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کے موقع پر دس ملین زائر عزاداری و سوگواری کے لئے کربلای معلی پہنچے ہیں ر امام حسین کے حرم کے آس پاس مؤمنین عزآداری اور گریہ و زاری  میں مشغول ہیں امام حسین (ع) کو 61 ہجری میں معاویہ کے فرزند یزید ملعون نے تین دن بھوکا ، پیاسا رکھ کر شہید کردیا تھا اور ان کی شہادت کے بعد ان کے اہل حرم کو اسیر بنا کر کوفہ اور شام لے جایا گیا اسراء کربلا شام میں ایک سال زندان کی صعوبتیں  کاٹنے کے بعد دوسرے سال امام حسین (ع)کے جہلم کے موقع پر کربلا پہنچے اور مجلس سوگواری سید الشہدا کا انعقاد کیا۔ آج کربلا میں پیر و جوان ، مرد و عورت ، بچے سبھی امام حسین (ع) کی عظیم قربانی کی یاد کو زندہ رکھنے کے لئے عزاداری و سوگواری میں مصروف ہیں ۔

 

News ID 647049

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha