مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ایٹمی ادارے کے رابطہ عامہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے بوشہرایٹمی بجلی گھرکے لئے روس نے ایٹمی ایندھن کی آٹھويں اورآخری کھیپ بھی آج ایران کے حوالے کردی ہے ۔روس نے بوشہر ایٹمی بجلی پلانٹ کے لئے اب تک 82 ٹن ایٹمی ایندھن ایران کو فراہم کیا ہے ایران کے بوشہرایٹمی بجلی گھر کا افتتاح آئندہ سال ہونے والاہے اورپروگرام کےمطابق بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں تیارکی جانے والی بجلی موسم گرماتک ایران کی بجلی کی سپلائی کے مرکزکے حوالے کردی جائے گی ایران اپنے بیس سالہ منصوبے کے تحت بیس ہزارمیگاواٹ ایٹمی بجلی تیارکرنے کامنصوبہ رکھتاہے ۔ایران این پی ٹی کا رکن ہے اوراسے ایٹمی ایندھن کے فیول سائیکل کے مالک ہونے کا حق بھی حاصل ہے اوراسی بنیادپر اس نےعزم کررکھاہے کہ وہ اپنے ایٹمی بجلی گھرکی ضرورت کے ایندھن کا ایک حصہ خود تیارکرےگا اورایٹمی فیول سائیکل سے مربوط ایندھن خود ہی بنائے گا . ایران بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کا رکن ملک ہے اور اسے پر امن ایٹمی پروگرام جاری رکھنے اور ملک کی سول ضروریات پورا کرنے کے لئے ایٹمی ٹیکنالوجی درکار ہے ۔ امریکہ اور اس کے چند حواری ملک ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی سرسخت مخالفت کررہے ہیں ۔لیکن عالمی برادری پر واضح ہوچکا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکہ کے دعوے غلط اور جھوٹ پر مبنی تھے ۔
آپ کا تبصرہ