26 جنوری، 2008، 8:04 PM

کشمیر

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے حریت کانفرنس کے 30 افرادد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے حریت کانفرنس کے 30 افرادد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر سرینگرمیں حریت کانفرنس کے30 رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے کمشیری ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر سرینگرمیں حریت کانفرنس کے30 رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ہندوستانی یوم جمہوریہ کے موقع پر حریت کانفرنس کے رہنما مولانا عباس انصاری اور شبیراحمد شاہ کی قیادت میں ایک وفد سرینگر میں واقع اقوام متحدہ کے مبصر مشن جار ہا تھا کہ مذکورہ رہنماؤں سمیت 30 کارکنوں کو پولیس نے گرفتارکر لیا۔اس موقع پر شبیر احمد شاہ نے کہا کہ وہ پر امن طور پر اقوام متحدہ کے مبصر مشن یاداشت پیش کرنے جا رہے تھے تاکہ سیکرٹری جنرل بین کی مون  کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کر ائی جاسکے،مگر پولیس نے انہیں راستے میں ہی گرفتار کر لیا ۔

 

News ID 627574

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha