مہرخبررساں ایجنسی نے وزارت دفاع کے تبلیغاتی شعبہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران کے وزیر دفاع میجر جنرل مصطفی محمد نجار نے امریکی کانگریس کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف اقدام کو مضحکہ خیز ،غیر قانونی ، نامشروع اور ایران کی عظيم عوام کی توہین قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ علاقہ اور دنیا میں دہشت گردی پھیلانے کا سرچشمہ ہے انھوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی دہشت گردی کے خلاف علاقہ اور دنیا میں سب سے بڑا اور مضبوط و پائدار ستون ہے انھوں نے کہا کہ اگر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ہوشیاری نہ ہوتی تو آج منافقین کا دہشت گرد گروپ ایران اور پورے خطے میں دہشت گردی پھیلانے اور عدم استحکام پیدا کرنے میں کامیاب ہوجاتا اور اس دہشت گرد گروہ کی امریکہ آج بھی حمایت کرتا ہے انھوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران ایرانی عوام لا ینفک حصہ ہے جو ایرانی عوام کے لئے امن و صلح اور علاقہ میں پائدار امن قائم کرنے کا خواہاں ہے انھوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خطے میں امریکہ کی تمام نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے اور علاقے میں اس کی اجارہ داری کو سلب کررکھا ہے جس کی وجہ سے امریکہ کے اندر جنجھلاہٹ پیدا ہوگئی ہے انھوں نے کہا کہ امریکہ خود دہشت گردی کو فروغ دےرہا ہے اس کا الزام دوسروں پر عائد کررہا ہے
آپ کا تبصرہ